سوات شوہر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا

اتوار 5 اگست 2007 17:46

مینگورہ(ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05 اگست 2007) سوات میں شوہر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ملزم جائے واردات سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا تفصیلات کے مطابق سوات کے نواحی علاقہ کلاڈھیر(تختہ بند)میں گذشتہ روز ایک نوجوان اکبر علی ولد سوالے سکنہ کلاڈھیرگذشتہ رات حبیب اللہ ولد رحمت اللہ کی غیر موجودگی میں اس کے گھر میں گھس کر اس کی بیوی کے کمرے میں داخل ہورہا تھا کہ اس کی ماں مسماة سربالہ نے اسے دیکھ کر شورمچایا جس پر اس کادیور شرین نے آکر ملزم کو قابو کرلیا تاہم اس کے دو چچازادوں بخت کرم اورتازہ گل پسران خشاکے نے گھر میں گھس کر اسے چھڑاکر فرارہوگئے صبح کے وقت جوں ہی حبیب اللہ گھر واپس پہنچاتو اپنی بیوی کو ناجائز تعلقات رکھنے کی پاداش میں اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیا اورجائے واردات سے فرارہوگیا رحیم آباد پولیس نے حبیب اللہ کے خلاف قتل اور اکبرعلی کے خلاف گھر میں گھسنے اور بخت کرم اور تازہ گل کے خلاف اسے چھڑاکر لے جانے کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں