چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کی سربراہی میں مینگورہ گریویٹی واٹر سپلائی سکیم کے کام میں پیشرفت کے حوالے سے اہم اجلاس

ضلعی انتظامیہ اور واٹر اینڈ سنیٹیشن سروس کمپنی کو کام میں مزید تیزی لانے کی ہدایت

جمعرات 17 دسمبر 2020 22:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2020ء) مینگورہ گریویٹی واٹر سپلائی سکیم منصوبہ ساڑھے آٹھ لاکھ آبادی کو پینے کا صاف پانی فراہم کریگا۔ لوگوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے اس اہم منصوبے پر کام کا آغاز کیا تھا۔ واٹر اینڈ سنیٹیشن سروس کمپنی اپنے کام میں مستعدی لاتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر کورڈینیش کرے اور کمیٹی کو پیشرفت سے مسلسل آگاہ رکھے۔

یہ نہایت ہی اہم منصوبہ ہے اس لئے کام میں پیشرفت کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائیگا۔ چاہتے ہیں کہ مینگورہ کے عوام کی یہ مشکل جلد حل ہو۔ چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کی ضلعی انتظامیہ اور واٹر اینڈ سنیٹیشن سروس کمپنی کو مینگورہ گریویٹی واٹر سپلائی سکیم کے جائزہ اجلاس میں ہدایات۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیئرمین ڈیڈیک کو منصوبے میں اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد علی خان، ایس ڈی او سلیم خان، سینئر انجینئر شمشیر علی، ایس ڈی او محمد علی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ نعمت اللہ، سی این او ڈبلیو ایس ایس پی سوات شیدا خان شریک ہوئے۔یاد رہے کہ خوازہ خیلہ پل سے مینگورہ شہر تک 20کلومیٹر جدیدپائپ لائن بچھائی جارہی ہے۔ چودہ ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ مینگورہ اور اردگرد کے ساڑھے آٹھ لاکھ آبادی کو روزانہ کی بنیاد پر 3کروڑ گیلن صاف پانی فراہم کرے گی۔

فضل حکیم خان یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ یہ عوام کی بنیاد ی ضرورت کا منصوبہ ہے جس کے لئے اربوں روپے کی منظوری حکومت نے دی ہے۔ اب کام وقت پر معیار کے عین مطابق ہونا چاہیے۔ منصوبے سے نہ صرف مینگورہ بلکہ آس پاس کے علاقوں میں بھی پانی کی قلت کا خاتمہ ہوگا اور عوام کو صاف و شفاف فلٹرشدہ پانی میسر آئے گا۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں