مینگورہ ،قبرستان پر مبینہ قبضہ ،غیر قانونی تعمیرات ،تجاوزات کیخلاف انتظامیہ کا کریک ڈائون ،اراضی واگزارکرائی

جمعہ 19 جنوری 2024 22:54

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2024ء) مینگورہ شہر میں قبرستان پر مبینہ قبضہ کرکے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف انتظامیہ نے کریک ڈائون کرتے ہوئے قبرستان کی اراضی واگزارکرالی ۔ عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی محمد جواد آصف کو ہدایات جاری کیں ۔

(جاری ہے)

جس پر انہوں نے ٹی ایم اے بابوزئی کے اہلکاروں کے ہمراہ پیپلز چوک کے قریب قبرستان میں غیر قانونی تعمیرات اورتجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اوراراضی کو واگزار کرا یا ۔

ڈپٹی کمشنر سوات کا اس موقع پر کہنا تھاکہ ضلع بھر میں قبرستانوں میں غیر قانونی تعمیرات اورتجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کیا جائے گا اور کسی کو بھی قبرستانوں کی اراضی پر قبضہ جمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں