شمالی وزیرستان سے افغانستان نقل مکانی کرنے والی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی , تین بچے جاں بحق , چھ زخمی

منگل 8 جولائی 2014 13:35

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8جولائی 2014ء) شمالی وزیرستان سے افغانستان نقل مکانی کرنے والی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، اندوہناک حادثے میں تین بچے جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی میں جاری آپریشن ضرب عضب کے باعث نقل مکانی کرنے والے متاثرین وزیرستان سے افغانستان کی جانب گاڑی میں جا رہے تھی کہ گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، بدقسمت حادثے میں تین افراد جاں بحق اور حادثے میں چھ افراد زخمی ہوگئے

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں