شمالی وزیرستان کی بجلی کی مین سپلائی لائن چھٹے دن بھی بحال نہ ہو سکی

ہفتہ 11 اکتوبر 2008 14:17

میرانشاہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11 اکتوبر2008 ) شمالی وزیرستان کی بجلی کی مین سپلائی لائن چھٹے دن بھی بحال نہ ہو سکی-ایف آر بکا خیل میں وزیرستان کے مین سپلائن لائن کے بارہ ٹاور گرنے کی وجہ سے وزیرستان تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے واپڈا کے حکام نے پولیٹیکل ایجنٹ نارتھ کو لائن بحالی پر خرچہ ایک کروڑ 20لاکھ کا بل تھما دیا ہے اور واپڈا کے اہلکار تاحال بجلی بحالی میں انتہائی سست روی کا مظاہرہ کررہے ہیں -وزیرستان میں کاروبار زندگی مفلوج ہو کررہ گئی- علاقے کے عوام دریائے ٹوچی کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں- ہسپتالوں میں ایکسرے سمیت دیگر مشینیں بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے-

متعلقہ عنوان :

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں