شمالی وزیرستان میں تین سال بعد یوم پاکستان کو جوش وجذبے کیساتھ منایا گیا

پیر 23 مارچ 2009 16:20

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2009ء) شمالی وزیرستان میں تین سال بعد یوم پاکستان کو جوش وجذبے کیساتھ منایا گیا 23مارچ کی تقریب سے تھوڑی دیر پہلے زبردست بارش شروع ہوگئی جس سے گورنر کاٹیج میرانشاہ میں تقریب کاانعقاد ملتوی کرکے الاظہر پبلک سکول میرانشاہ میں تقریب منعقد کی گئی تقریب میں درجنوں قبائلی عمائدین ،سرکاری افسران ،سکولوں کے اساتذہ وطلباء اورپاک فوج کے جوان اورافسران نے شرکت کی تقریب میں سکولوں کے طلباء میں تقریری اوردیگر مقابلے ہوئے اس سادہ اورپروقار تقریب سے پاک آرمی کی طرف سے بریگیڈیرجاوید، پولیٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان مطاہرزیب اوررقبائلی عمائدین نے 23مارچ کو یوم پاکستان پرروشنی ڈالی اوراس موقع پر اس عہد کی تجدید کی گئی کہ پاک وطن کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں گے پاک آرمی کی طرف سے بریگیڈیئر جاوید نے سکول کے طلباء میں کھیلوں کاسامان تقسیم کیا اوردیگر مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں