میران شاہ میں بینک لوٹنے والے گینگ کا ماسٹرمائنڈ گرفتار

پیر 24 اپریل 2023 18:30

میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2023ء) حساس اداروں نے میران شاہ میں بینک لوٹ نے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

گینگ کے ماسٹرمائنڈ نصیراللہ کو حساس اداروں نے گرفتارکیا ہے جس نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ بینک لوٹنے کیلئے ہتھیار اور گاڑیوں کا بندوبست کیا تھا۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپا مارا تھا لیکن اس دوران ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ ملزم نصیراللہ نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں