ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز میرپورخاص نے نجی سکولوںمیں سندھی اساتذہ مقررنہ کرنے ،سندھی نصاب نہ پڑھانے کا نوٹس لے لیا

جمعہ 18 نومبر 2016 15:06

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2016ء)ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز میرپورخاص ڈویژن نے حکومت ِ سندھ کے قوانین کے تحت نجی اسکولوںمیں سندھی اساتذہ مقررنہ کرنے اور سندھی نصاب نہ پڑھانے کا نوٹس لے لیااس ضمن میں متعلقہ ڈائریکٹور یٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد علی ملک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق پنہور نے ٹنڈو جان محمد شہر میںچلنے والے نجی اسکولوںالہُدیٰ پبلک اسکول، اسٹینڈرڈ پبلک اسکول ، ڈان پبلک اسکول اور ایم ایچ کے ماڈل اسکول کا اچانک دورہ کرکے بچوں سے سندھی میں املا کرائی اور سندھی میں سبق سنا مگر بچوں کو نہ سندھی پڑھنا آیا ، نہ لکھنا آیا اور نہ ہی سندھی بولنا آیا جس پر متعلقہ افسرا ن نے متعلقہ اسکولوں کی انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ سندھی نصاب پر خصوصی توجہ دی جائے بصورتِ دیگر حکومت ِ سندھ کے قانون کے تحت سندھی نصاب نہ پڑھانے والے اسکولوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں