ٹچ موبائل نہ ملنے پر اکلوتے بیٹے نے خود کشی کر لی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 10 اکتوبر 2017 11:35

ٹچ موبائل نہ ملنے پر اکلوتے بیٹے نے خود کشی کر لی
ڈگری (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 10اکتوبر 2017ء ):14سالہ شہزاد ٹچ موبائل نہ ملنے پر اس قدر دلبرداشتہ ہوا کہ اس نے کالا پتھر پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ڈگری میں پیش آیا ۔ڈگری کے محلہ کمہار کے رہائشی نور محمد کے بیٹے شہزاد نے والد سے ٹچ موبائل دلانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

لیکن نور محمد نے مالی مجبوریوں کے پیش نظر اسے ٹچ موبائل دلانے سے انکار کر دیا جس پر 14سالہ شہزاد اس قدر دلبرداشتہ ہوا کہ اس نے کالاپتھر پی لیا ۔

حالت غیر ہونے پر اسے مقامی ہسپتال لیجایا گیا مگر انہوں نے اسکی حالت کے پیش نظر اسے حیدر آباد لے جانے کا مشور ہ دے دیا ۔حیدر آباد لے جاتے ہوئے لڑکا راستے میں دم توڑ گیا ۔جاں بحق ہونے والا شہزاد اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں