پاکستان کو دنیا کا مضبوط ترین ملک بنا کر 18کروڑ عوام کو خوشحال بنائیں گے ،ملکی ترقی کی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ، ملک سے لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمہ کیلئے بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے دن رات حکومت کوشاں ہے ، (ن) لیگ انتقام پر یقین نہیں رکھتی ،ہم کسی کے ساتھ انتقامی کاروائی نہیں کریں گے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ،صدر مملکت ممنون حسین کی (ن ) لیگ کوٹ غلام محمد کے وفد سے بات چیت

اتوار 15 ستمبر 2013 23:22

کوٹ غلام محمد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15ستمبر۔2013ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا کا مضبوط ترین ملک بنا کر 18کروڑ عوام کو خوشحال بنائیں گے ،ملکی ترقی کی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ، ملک سے لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمہ کیلئے بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے دن رات حکومت کوشاں ہے ، (ن) لیگ انتقام پر یقین نہیں رکھتی ،ہم کسی کے ساتھ انتقامی کاروائی نہیں کریں گے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔

وہ ایوان صدر اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) تعلقہ کوٹ غلام محمد کے صدر مظفر احمد جٹ کی سربراہی میں (ن ) لیگ کوٹ غلام محمد کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو درپیش تمام مسائل بالخصوص کرپشن ، مہنگائی ، لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے ، ہمارا ملک زرعی ملک ہے ہم اپنی زراعت کو ترقی دیکر ملک کو خوراک میں خود کفیل کرینگے ، پانی کی مساوی طور پر چاروں صوبوں کو میرٹ کی بنیاد پر تقسیم ہو گی ، کسی صوبے کو شکایت کاموقع نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں ملیں گی ، مجھے یقین ہے کہ نیک نیتی سے کی گئی کوششوں کے نتیجہ میں ملک آئندہ پانچ سالوں میں ترقی کی منزلوں کو چھولے گا۔ ممنون حسین نے کہا کہ ہم شہر قائد کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے اور شہر سے بد امنی کی فضا ختم کرکے ایک بار پھر امن اور چین قائم کرینگے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ کراچی آپریشن صرف اور صرف بھتہ خوروں، دہشت گردوں ،ٹارگٹ کلنگ و دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف ہے ،آپریشن میں کسی کے خلاف کوئی جانبدرانہ یا انتقامی کارروائی نہیں ہو رہی ۔ انہوں نے کہا کہ بطور صدر میں آئین اور قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں انجام دوں گا۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں