سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت جبری مشقت کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے ، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن

بدھ 22 مارچ 2017 23:36

سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت جبری مشقت کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے ، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن
میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ڈسٹرکٹ وجیلینس کمیٹی زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت جبری مشقت کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے یہ ہدایت انہوں نے اپنے دفتر میں مذکورہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی اس موقع پرکمیٹی کے ممبران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر IIسید عنایت علی شاہ،اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ شجاع آبادسید علی اصغر شاہ،ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر زبیر قمبرانی،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میر شہزاد تالپور، ممبر ضلع کونسل علی نواز مری،صحافی شوکت پنہوراورپاکستان رورل سپورٹ پروگرام کے رفیق لغاری بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر کو ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے ضلعے کے بھٹوں کا سروے کرکے بھٹوں کی تعداد، بھٹوں پر کام کرنے والے مزدورں کی تعداداور دیگر معلومات حاصل کرکے رپورٹ دی جائے انہوںنے ہدایت کی کہ بھٹہ مالکان کو بھی ہدایت کی جائے کہ جبری مشقت کے قانون پر سختی سے عمل کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نے کمیٹی کو ہدایت کی جبری مشقت کے خلاف شعور اجاگر کرنے کیلئے این جی اوز کے تعاون سے آگاہی پروگرام کرائے جائیں گے جس میں بھٹہ مالکان،مزدوروں ،سول سوسائٹی اور عام لوگوںکو بھی مدعو کیاجائے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ جبری مشقت کے خلاف قانون پر عمل درآمد کرانے میں لیبر ڈپارٹمنٹ کا اہم کردار ہے اس لئے لیبر ڈپارٹمنٹ کے افسران اور عملے کو چاہئے کہ وہ اپنا فعال کردار اداکریںاس موقع پر ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر نے جبری مشقت کے متعلق اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں