نوجوان شادی شدہ لڑکی کو اغوا کرنے کا کیس‘ مغوی لڑکی کی فریاد پر 6 افراد کے خلاف تھانہ کوٹ غلام محمد میں داخل کیا گیا

ہفتہ 1 نومبر 2014 14:12

کوٹ غلام محمد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) نوجوان شادی شدہ لڑکی کو اغوا کرنے کا کیس‘ مغوی لڑکی کی فریاد پر 6 افراد کے خلاف تھانہ کوٹ غلام محمد میں داخل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نبی سر روڈ کی رہائشی نوجوان لڑکی کرن عرف سوہنی نے فریاد میں کہا کہ اس نے 26-06-2014 کو کوٹ غلام محمد کے گاؤں جھکراڑی کے نوجوان حاجی عرف حاجن ببر سے پسند کی شادی کی تھی جبکہ 17-07-2014 کو بور زمان‘ علی احمد ببر‘ خان ببر‘ ارشد ببر‘ امتیاز ببر اور راشد ببر دن دھاڑے گاؤں جھکراڑی میں گھر میں داخل ہوکر ہتھیاروں کے زور پر گاڑی میں ڈال کر اغوا کرکے لے گئے تھے اور وہ میری شادی زبردستی کسی اور سے کرانے کی کوشش کررہے تھے اور اس مقصد کیلئے نکاح نامہ پر زبردستی دستخط کرائے تھے جبکہ موقع دیکھ کر فرار ہوکر میں گاؤں جھکراڑی میں اپنے شوہر حاجی عرف حاجن ببر کے پاس پہنچی ہوں اور مذکورہ افراد کے خلاف کیس داخل کرایا ہے جبکہ کوٹ غلام محمد پولیس نے فریادن کرن عرف سوہنی کی فریاد پر ایف آئی آر نمبر 126/14 قلم 365B‘ قلم 452‘ قلم 3374/2‘ قلم 42 اور قلم 342 کے تحت مذکورہ افراد کے خلاف کیس داخل کیا ہے لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں