جھڈو،سانگی فراؤ میں افغانی پٹھانوں کی جانب سے راجپوت برادری کے گھروں پر فائرنگ کا سلسلہ جاری

ہفتہ 17 جنوری 2015 16:30

جھڈو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) پولیس چوکی قائم کئے جانے کے باوجود بھی جھڈو کے نزدیک گاؤں سانگی فراؤ میں افغانی پٹھانوں کی جانب سے راجپوت برادری کے گھروں پر فائرنگ کا سلسلہ جاری، جھڈو کی راجپوت برادری کے نوجوانوں نے شہزاد راجپوت ، ارشاد ، اختر اور علی راجپوت کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اس وقع پر شہزادراجپوت نے کہا کہ افغانی پٹھانوں کے دہشت گردوں نے کافی دنوں سے ہمیں پریشان کیا ہوا ہے پہلے ہماری دکانوں اور زمین پر قبضہ کیا اور اب دن رات فائرنگ کر کے ہمیں یہاں سے بھگانے پر تلے ہوئے ہیں جب کہ ہمارئی شکایات پر ایس پی بدین نے ہماری زمینوں اور پٹھانوں کے گھروں کے سامنے پولیس چوکی بھی قائم کردی ہے مگر اس کے باوجود بھی پٹھان فائرنگ کرنے سے باز نہیں آرہے ، شہزاد راجپوت نے کہا کہ حیات خاصخیلی پولیس پوسٹ کا انچارج بھی افغانیوں سے ملا ہوا ہے جس کی پشت پناہی پر افغانی پٹھانوں نے علاقے میں دہشت پھیلائی ہوئی ہے ،مظاہرین نے ایس پی بدین سے مطالبہ کیا کہ افغانیوں کیخلاف سخت کاروائی کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں