مٹھڑاؤ کینال شہزاد مغل کا عوامی شکایات پر مختلف واٹر کورسز کا دورہ ،تین غیر قانونی واٹر کورسز بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے

پیر 20 اپریل 2015 22:14

جھڈو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) جھڈو مٹھڑاؤ کینال شہزاد مغل نے عوامی شکایات پر مختلف واٹر کورسز کا دورہ کرتے ہوئے تین غیر قانونی واٹر کورسز بند کرنے کے احکامات جاری کئے ،انجینئرشھزاد مغل نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مٹھڑاؤ کے مختلف واٹر کورسز پر بااثر آبادگاروں نے قبضہ جمایا ہوا تھا اور غیر قانونی واٹر کورس بنا رکھے تھے جن میں نجمہ شگر مل کا واٹر کورس بھی شامل تھا لیکن بنا کسی رنگ ونسل کی تفریق کے پانی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے میں نے تمام غیر قانونی واٹر کورس بند کروائے اس کے علاوہ ایک شخص مظہر چانڈیو پر پانی چوری کا مقدمہ بھی درج کروایا ہے ، اس موقع پر ایس ڈی او کیلا رام ، آبادگار رہنماء چودھری پرویز جٹ ، معشوق لغاری سمیت دیگر بھی موجود تھے ، انجینئر شہزاد مغل نے کہا کہ پانی کی چوری روکنے کے لئے ہمیں مل کر جدوجہد کرنا ہوگی محکمہ ابپاشی کے چند اہلکار بھی پانی چوری میں ملوث ہیں مگر چند کرپٹ افسران کی وجہ سے تمام محکمہ کو شک کی نگاہ سے دیکھنا بھی ناانصافی ہے ، انجینئر شہزاد مغل کی جرائت مندانہ کاروائی پر آبادگار رہنماء چودھری پرویز جٹ نے انجینئر شہزاد مغل کو خراج تحسین پیش کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں