جھڈو میں دیسی شراب کے بعد اب بھارتی شراب کی بھی سرعا م فروخت جاری

پیر 8 جون 2015 16:33

جھڈو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء)جھڈو میں دیسی شراب کے بعد اب بھارتی شراب کی بھی سرعا م فروخت جاری ، ہوم ڈلیوری سروس کے تحت شراب گھر گھر پہنچائی جاتی ہے جس پر انتظامیہ نے بالکل خاموشی اختیار کی کی ہوئی ہے شہریوں کا ایس ایس پی سے کاروائی کا مطالبہ ،جھڈو میں انڈین شراب کی سرعام فروخت جاری ہے جن میں واٹ ون ، جن، واٹیکا، ہیوبر سمیت دیگر برانڈ ہیں جو کہ باقاعدہ طور پر ہوم ڈلیوری سروس کی سہولت کے ساتھ گھر گھر پہنچائی جاتی ہے ، معروف منشیات فروش پپو مالھی نامی ڈیلر نے ڈگری ، ٹنڈو جان محمد ، نوکوٹ کی طرح جھڈو میں بھی اپنے سیلز مین چھوڑے ہوئے ہیں جو کہ ٹیلی فون پر آرڈر بک کرنے کے بعد جلد سے جلد سے ڈلیوری دینے کی مہارت رکھتے ہیں ، شراب کی بوتلیں جھڈو اسٹیشن روڈ ، حیات خاصخیلی اسٹاپ ، نبی سر موڑ ، تھانہ روڈ سمیت دیگر اسٹاپ پر بھی پان شاپ پر باقاعدہ ڈسپلے کرکے فروخت ہورہی ہیں جبکہ پولیس انتظامیہ اس معاملے میں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،جھڈ و میں سرعام شروب کی فروخت کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہوتی جارہی ہے اور اب یہ شراب نوشی صرف نوجوانوں میں ہی نہیں بلکہ بچوں اور خواتین میں بھی بڑہتی جارہی ہیں ، جھڈو کے شہریوں نے ایس ایس پی میر پور خاص سے مطالبہ کیا کہ جھڈو میں شراب کے بڑھتے ہوئے کاروبار کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور نوجوان نسل کو تباہ ہونے سے بچایا جائے ۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں