جھڈو ‘زہریلی شراب پینے سے 4افراد کی حالت بگڑ گئی ‘ ہسپتال منتقل

منگل 9 جون 2015 18:02

جھڈو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء ) جھڈو میں زہریلی شراب پینے سے چار افراد بیہوش ، اسپتال داخل ، جھڈو میں زہریلی شراب پینے سے لالیوکولھی ، اکبر علی ، بہرام کورائی سمیت چار افراد بیہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر جھڈو کے معروف ڈاکٹر اکبر علی کے اسپتال لایا گیا جہاں انہیں الٹی کروائی گئی اور زہر نکالا گیا ، ڈاکٹر اکبر نے صحافیوں کو بتایا کہ غیر معیاری اور خطرناک کیمیکل سے بننے والی شراب سے آئے دن شراب پینے والے اسپتال داخل ہوتے ہیں ، بروقت علاج سے جان بچ جاتی ہے مگر کسی بھی قسم کی سستی اور غفلت کی وجہ سے موت واقع ہوجاتی ہے اور یہ سلسلہ کافی عرصہ سے چلا آرہا ہے ، دوسری جانب جھڈو کے شہریوں محمد جاوید ، شعیب خان ، علی حسن سمیت دیگر نے جھڈوپریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور کہا کہ پپو مالھی نامی شخص شہر میں سرعام زہریلی شراب فروخت کررہا ہے مگر پولیس اس کے خلاف کاروائی کرنے کو تیار نہیں ،شعیب خان نے کہا کہ زہریلی شراب کی سرعام فروخت کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے اس لئے ہم ایس ایس پی میر پور خاص سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جھڈو میں شراب کے کاروبار کو بند کروایا جائے اور بااثر منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں