صحافیوں کو دھمکیاں دینے پر متعلقہ شخص کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 6 دسمبر 2018 20:15

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے ممبر نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو میگا پروجیکٹ کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنے اور افتتاح سے قبل تباہ ہونے والے نالے کی نشاندہی کرنے پر متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے سب انجینئر کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ، صحا فی کی جانب سے معزز عدالت میں دی گئی درخواست کے جواب میں فرسٹ ایڈیشنل جج نے نوٹس لے لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں ڈھائی سال سے میگا پروجیکٹ کے نا م سے جاری نکاسی آب کا منصو بہ جو تا حال مکمل نہیں ہو سکا ، شہر بھر کی کھدی ہوئی سڑکوں اور دھول مٹی کے باعث شہریوں کو عذاب سے گذرنا پڑ رہا ہے ، جبکہ کھلے ہوئے نالے کے سبب ایک بچہ جان گنوا تک گنوا بیٹھا ہے،اس کے باوجود بھی کسی متعلقہ افسر کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ، جبکہ شہر کے ایک ذمہ دار شہری اور سینئر صحا فی خلیل خان غوری کی جانب سے ناقص میٹریل کے سبب اپنے افتتاح سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والے نالے کی رپورٹنگ کے ذریعے نشاندہی کرنے پر متعلقہ ادارے کے سب انجینئر شاہد اقبال کی جانب سے فون پر اور براہ راست جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جانے لگی ہیں جس پر مذکورہ صحا فی کی جانب سے معزز عدالت کو درخواست دی گئی تو فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج نے متعلقہ پولیس کو شاہد اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت جاری کر دی ، سینئر صحا فی کو دھمکیاں ملنے پر شہر کے تمام صحافیوں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار بھی کیا گیا ، اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ صحا فی کا سچ لکھنا ہی اسے نقصان پہنچاتا ہے لہذا حکومت صحا فیوں کی حفاظت کے لئے بھی جامع پلان مرتب کرے اور مذکورہ افسر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

،

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں