میرپورخاص پولیس کی گٹکا فروش عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، ملزمان گرفتار

منگل 17 ستمبر 2019 21:29

میرپورخاص ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کی ہدایات اور ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کی گٹکا فروش عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں دیسی و انڈین ساختہ گٹکے برآمد، مقدمات درج۔ تھانہ سندھڑی کے ایس ایچ او سندھڑی کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد شاکر شہید لنک روڈ کامیاب چھاپہ مار کاروائی، گٹکا فروش ملزم بنام احمد علی نوہڑی گرفتار، ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں دیسی ساختہ گٹکے برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 26/2019 زیر دفعہ 269,270 تعزیرات پاکستان سندھڑی تھانے میں درج کیاگیا۔

تھانہ اولڈ میرپور کے ایس ایچ او اولڈ میرپور کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد اقبال پمپ خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی، گٹکا فروش ملزم بنام راشد چانڈیو سکنہ مالہی کالونی گرفتار، ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں دیسی ساختہ گٹکے برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 36/2019 زیر دفعہ 269,270 تعزیرات پاکستان اولڈ میرپور تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاریہے۔

(جاری ہے)

انچارج پولیس پوسٹ ٹنڈو کولاچی کی جھڈو تھانے کی حدود سامارو روڈ نزد سنجھی موری خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی ، گٹکا فروش ملزم بنام عاطف گرفتار، ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں دیسی ساختہ گٹکے برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں