کوٹ غلام محمد کی کوہی برادری کا ہمنداس کو ٹکٹ نہ ملنے پر مظاہرہ، بلاول بھٹو سے ٹکٹ دینے کا مطالبہ

منگل 2 اپریل 2013 19:24

کوٹ غلام محمد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2اپریل۔ 2013ء) کوٹ غلام محمد کی کوہی برادری نے پیپلزپارٹی کی طرف سے اقلیتی مخصوص سیٹ پر آٹھواں نمبر دینے اور کوہی برادری کے کامریڈ ہنمداس کوہی کو ٹکٹ نہ دینے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے پریس کلب کوٹ غلام محمد کے سامنے منگل کو احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ میں کوہی برادری کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مظاہرے کی قیادت ڈاکٹر ایسرداس ، پونموں اور ڈاکٹر روپشی کررہے تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوہی برادری کو مخصوص سیٹوں پر چار نمبر سے ہٹا کر آٹھویں نمبر پررکھنا اور کامریڈ ہنمداس کوہی کو ٹکٹ نہ دینا کوہی برادری کے سخت ناانصافی اورظلم ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ میں کوہی برادر بڑی تعداد میں آباد ہے مگر ہمیشہ کوہی برادری کو نظرانداز کیا جاتا ہے، انہوں نے پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری سے پرزور مطالبہ کیا کہ کوہی برادری کو مخصوص سیٹ دی جائے اور کامریڈ ہنمداس کوہی کو ٹکٹ دی جائے تاکہ کوہی برادری میں پھیلی ہوئی بے چینی ختم ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ناانصافیوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو احتجاج کے دائرہ کو وسیع کیا جائے گا۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں