کھیل انسان کی تندرست صحت کا ضامن ہیں ،ڈپٹی کمشنر میرپور خاص

جمعرات 10 جون 2021 19:13

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت میمن نے کہا ہے کہ کھیل انسان کی تندرست صحت کا ضامن ہیں ان خیالات کا اظہارانہوںنے پاک آرمی،اسسٹنٹ کمشنرمیرپورخاص غلام حسین کانہیوں، چیف میونسپل افسر آغا جلال الدین پٹھان اورمتعلقہ افسران کے ہمراہ گاما اسٹیڈیم کے تزئین وآرائش کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گامااسٹیڈیم میرپورخاص کا اہم ترین کھیل کا میدان ہے جو شہر کے بالکل قریب ہونے کی وجہ سے یہاںلوگ اپنی صحت کی بہتری کیلئے واک، رننگ اوردیگر مشغلوں میں مصروف رہتے ہیں اس اسٹیڈیم میں بیڈمنٹن ہال، باسکٹ بال کلب، باکسنگ ، تائی کوانڈو ،اسپیشل پرسن کلب اوردیگر کلب موجود ہیں انہوں نے کہا کہ پاک آرمی اورمتعلقہ افسران کے باہمی تعاون سے گاما اسٹیڈیم کو خوبصورت بنایا جائے گا تاکہ نوجوان پرسکون ماحول میں جسمانی سرگرمیاںجاری رکھ سکیں انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کھیل کے میدانوںمیں ایس اوپیز کے تحت کچھ کھیلوںکی اجازت دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں