مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے،مظفر احمد سول جٹ

جمعرات 25 ستمبر 2014 14:00

کوٹ غلام محمد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن تعلقہ کوٹ غلام محمد کے تعلقہ صدر مظفر احمد سول جٹ نے اپنی رہائش گاہ سول ہاؤس پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اس کے قائد میاں محمد نواز شریف ہیں‘ 18 کروڑ محب وطن عوام نے اپنے ووٹوں سے اقتدار میں بھیجا ہے اب وہ محن وطن عوام کی دعاؤں سے اقتدار کے پانچ سال بھی پورے کریں گے‘ چند مٹھی بھر لوگ مسلم لیگ ن کی مضبوط ترین حکومت کو غیر آئینی طریقوں سے ہٹانا چاہتے ہیں لیکن ان کا یہ خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا‘ دھرنے اور لانگ مارچ کے غباروں سے ہوا نکل چکی ہے‘ وہ بری طرح ناکام ہوچکے ہیں‘ عوام ان کے دھرنے اور لانگ مارچ میں نہ ہونے کے برابر ہیں‘ مظفر احمد سول جٹ نے کہا کہ دھرنے اور لانگ مارچ کرنے والوں کو چاہئے کہ وہ پنجاب‘ سندھ میں سیلاب زدگان کی خدمت کریں‘ ان کی مدد کیلئے میدان میں آئیں اور سیلاب زدگان کے دکھ درد میں شامل ہونا ہی عوام کی اصل خدمت ہے۔

(جاری ہے)

مظفر احمد سول جٹ نے کہا کہ جو ملک کا سرمایہ دھرنوں اور لانگ مارچ پر خرچ کررہے ہیں وہ اچھے کام کریں جس سے ملک وقوم کا نام اونچا ہو۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں