کوٹ غلام محمد ،صوبائی وزیر بلدیاتی شرجیل میمن کے حکم پر بھرپور طور پر ہفتہ صفائی منانے کا اعلان

جمعہ 3 اکتوبر 2014 14:24

کوٹ غلام محمد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اکتوبر۔2014ء) کوٹ غلام محمد میں صوبائی وزیر بلدیاتی شرجیل میمن کے حکم پر بھرپور طرح سے ہفتہ صفائی منانے کا اعلان کیا گیا‘ اس سلسلے میں ٹاؤن آفیسر شفقت حسین مگیرانی‘ صدر پریس کلب غلام حسین قائم خانی‘ صحافیوں محمد فاروق عطاری‘ ندیم قاء خانی‘ علی حسن قاء مخانی‘ عامر ولی‘ عبدالرزاق خاصخیلی‘ شہویز عالم آرائیں‘ حاجی عبدالرشید سانبھری‘ رمضان بھمبھرو‘ رانا صالح محمد‘ جاوید کالرو‘ رانا عدنان‘ روشن تھیبو‘ شاہد خاصخیلی‘ حاکم خاصخیلی اور دیگر نے جھاڑو ہاتھوں میں لے کر پریس کلب چوک سے صفائی مہم کا آغاز کیا اور سڑک پر جھاڑو لگائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹاؤن آفیسر شفقت حسین مگیرانی نے کہا کہ صفائی نصف ایمان اور ایک صحت مند معاشرہ ہی قوموں کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہوتا ہے۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں