چوہدری محمد طارق جٹ کا محمد اسماعیل خان قائم خانی کی وفات پر اظہا ر تعزیت

منگل 21 اکتوبر 2014 14:34

کوٹ غلام محمد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) صدر پاکستان ممنون حسین کے کوآرڈی نیٹر ہیومن رائٹس کے چیئرمین چوہدری محمد طارق جٹ نے کوٹ غلام محمد میں مسلم لیگ ن تعلقہ کوٹ غلام محمد کے تعلقہ صدر مظفر احمد سول جٹ کے ہمراہ وارڈ نمبر 2 کوٹ غلام محمد میں ارشاد احمد خان قائم خانی سے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر مرحوم والد محمد اسماعیل خان قائم خانی کی وفات پر فاتحہ پڑھی اور مرحوم محمد اسماعیل قائم خانی کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی اور اہل خانہ کو صبر وجمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں