ہمارا مقصد لوگوں کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے، ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ

پیر 13 جون 2022 15:30

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2022ء) ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ ریجنل آفس میرپورخاص ذوالفقار علی جونیجو نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد لوگوں کے مسائل و شکایات حل کراکے جلد سے جلد ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے اس امر کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کے خلاف پلاٹ کی رجسٹری نہ کرنے اور سیکورٹی کال ڈپازٹ کی رقم نہ دینے کے خلاف شکایات کی سماعت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مذکورہ شکایات کو 2ماہ کے اندر حل کرواکے شکایت کنندگان کو رجسٹری اورچیک دئے گئے ہیں۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ اگر کسی کو بھی کسی صوبائی محکموں کے خلاف کوئی شکایات ہو یا ان کا جائز کام نہیں ہورہا ہو تو وہ ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں ہمارے دفتر کے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری محکمے اپنا کام وقت پر کریں اور غریبوں کے کام میں رکاوٹ نہ ڈالیں تو لوگوں کی شکایات ختم ہوسکتی ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ رجسٹرار سجاد سومرو نے کہا کہ شکایت کنندگان کی شکایات کا ازالہ جلداز جلد کرنے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں