سندھ کی محب وطن عوام بھی محبوب قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں ،محمد اسماعیل راہو

جمعرات 4 دسمبر 2014 12:37

کوٹ غلام محمد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر محمد اسماعیل راہو نے مسلم لیگ ن ضلع میرپور خاص کے رہنما نوابزادہ میر فتح خان تالپور کے گاؤں کوٹ میرس جاکر کچھ روز قبل میرپور خاص میں ان کے نوجوان صاحبزادے نوابزادہ میر نوراللہ خان تالپور کو ہتھیار بندوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے عیادت کی‘ حملہ میں ان کے کھ دوست فوت ہوگئے تھے‘ ان کیلئے دعا بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگی رہنما نوابزادہ میر فتح اللہ خان تالپور‘ مسلم لیگ ن تعلقہ کوٹ غلام محمد کے تعلقہ صدر مظفر احمد جٹ سے بات چیت کے دوران کہا کہ سندھ کی محب وطن عوام اج بھی مسلم لیگ ن پاکستان اور ہمارے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے‘ 18 کروڑ عوام نے دھرنے والوں کو مسترد کردیا ہے۔ خالد محمود سومرو سندھ کی آواز تھے‘ ان کے قاتل گرفتار ہونے چاہئیں‘ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو جڑ سے ختم کروا دیں گے‘ ڈیزال وتیل کی قیمتوں میں کمی کروا دی ہے بجلی بھی کم ہوگی‘ مہنگائی بھی جڑ سے ختم ہو جائے گی اور ملک خوشحال ہوکر ترقی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں