محکمہ تعمیرات عامہ اکتوبرتک ہائی کورٹ بلڈنگ کی تکمیل کرکے بلڈنگ حوالے کریں‘چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائیکورٹ

جمعرات 16 اگست 2018 14:21

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) آزادکشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی نے آزادکشمیر ہائی کورٹ سرکٹ میرپور کی زیرتکمیل بلڈنگ کامعائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران انھوں نے تعمیراتی کام پراظہار اطمینان کیااور محکمہ تعمیرات عامہ بلڈنگ کوہدایت کی کہ وہ اکتوبرتک ہائی کورٹ بلڈنگ کے جملہ بقیہ کاموں کی تکمیل کرکے بلڈنگ حوالے کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاں محمدعارف ، ڈپٹی کمشنر سردارعدنان خورشید خان، ایس ایس پی سید ریاض حیدربخاری، ایکسین بلڈنگ ندیم اقبال، ایس ڈی او عرفان غنی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف جسٹس آزادکشمیر ہائی کورٹ جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی نے محکمہ تعمیرات عامہ بلڈنگ کے افسران کوہدایت کی کہ وہ نئی بلڈنگ کے جملہ تمام کام ستمبرکے آخرتک ختم کریں اور اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں بلڈنگ حوالے کی جائے ۔ انھوںنے مجموعی طورپرہائی کورٹ سرکٹ میرپور کی بلڈنگ کے تعمیرات پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری وسائل سے تیارکردہ جملہ بلڈنگز اسٹیٹ آف آرٹ ہونی چاہیے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی غفلت اور لاپروائی نہیں ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں