وزیر زراعت آزاد کشمیر چودھری مسعود خالد کا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے سینئر صحافی ندیم احمد صدیقی کی وفات پراظہار تعزیت

ہفتہ 16 مارچ 2019 14:49

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) آزادکشمیرکے وزیر زراعت واسماء چوہدری مسعود خالد نے گزشتہ دنوں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے سینئرصحافی ندیم احمدصدیقی کی وفات پران کے گھرجاکرمرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوارخاندان سے تعزیت کااظہارکیااور کہاکہ ندیم احمدصدیقی کی وفات سے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے آزادکشمیرکونقصان ہواہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ندیم احمدصدیقی اعلیٰ اوصاف ،بلند اخلاق اورباکردار شخصیت کے حامل انسان تھے۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں