عمران خان نے حالیہ بیان سے ذہنی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا ہے، فاروق حیدر

جمعرات 2 جون 2022 22:20

میرپور( آزاد کشمیر ) :02 جون (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2022ء) سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے حالیہ بیان سے ذہنی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا ہے، قائد مسلم لیگ محمد نوازشریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پی ڈی ایم کی قیادت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے اور سیاسی و معاشی استحکام کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی 25، جولائی کو آزادکشمیر کےعوام کا مینڈیٹ چرایا گیا ، حکومتی وزرا عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ریاست پاکستان کے خلاف باتیں کررہے ہیں جس کا ثبوت اسمبلی کی تقاریر ہیں ۔

راجہ فاروق حیدر خان ڈڈیال ( میرپور ) میں ایل اے ون کے جماعتی عہدیداران و کارکنان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق وزیر سید شوکت علی شاہ ، چوہدری جاوید ظفر سابق مرکزی نائب صدر وقار میر سٹی صدرفدا حسین کیانی و دیگر ذمہ داران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جاوید ظفر نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان نے ڈوڈیال کو جو ترقیاتی منصوبے اور فنڈز دیے وہ کسی اور نے نہیں دیے ، دھان گلی تا ڈوڈیال سڑک، شہر کے اندر پختہ گلیاں سمیت اربوں روپے کے منصوبہ جات راجہ فاروق حیدر کی ذاتی دلچسپی سے ممکن ہوئے۔

راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اگر سیاست کرنی ہے تو عمران خان سے برات حاصل کرنا ہوگی، مسلم لیگ ن کی مظبوطی اور استحکام ہماری ترجیح اول ہے، آزادکشمیر کے عام انتخابات میں دھاندلی کی گئی ، انہوں نے کہا کہ ہم نے ریاستی تشخص پر کبھی سمجھوتہ کیا نہ ہی وقار پر آنچ آنے دی، ہم نے ریاستی وسائل بڑھائے، انتظامی بجٹ پر کٹ نہیں لگا بلکہ 5 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں