مہمند ایجنسی ،واپڈا اہلکاروں کی غفلت سے لائن مین کرنٹ لگنے سے جل کر جا ںبحق ہوگیا

بدھ 3 مئی 2017 17:03

مہمند ایجنسی ،واپڈا اہلکاروں کی غفلت سے لائن مین کرنٹ لگنے سے جل کر جا ںبحق ہوگیا
مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2017ء) مہمند ایجنسی میں واپڈا اہلکاروں کی غفلت کی وجہ سے بجلی کا شدید کرنٹ لگنے سے ایک شخص جل کر جا ںبحق ہوگیا۔لو گوں نے لاش کو سڑک پر رکھ کر واپڈا اہلکاروں کے خلاف مظا ہرہ کیا اور ان کے خلاف کا روائی کا مطا لبہ کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیمزئی کے علاقہ میاں منڈئی کے قریب سبحان والد مو لہ جان نا می شخص بجلی لا ئن میں مر مت کا کام کر رہاتھا اور انہوں نے غلنئی واپڈا اہلکاروں کو بتا یا تھا کہ بجلی لا ئن میں ضروری مر متی کا م کر رہا ہوں ۔

بجلی کی سپلائی کام مکمل ہونے تک بند رکھی جا ئے ۔لیکن واپڈا والوں نے اطلاع کے با وجود بجلی کی سپلائی چھوڑ دی جس سے مذکورہ شخص کو بجلی کا شدید کر نٹ لگنے سے جل کر جان بخق ہو گیا ۔جس کے خلاف لوگوں لاش کو پشاور ٹو با جو ڑ شا ہرہ ا پر رکھ کر واپڈا کے خلاف احتجاج کیا اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطا لبہ کیا ۔بعد از لاش کو ہیڈ کوارٹر غلنئی ہسپتال لا یا گیا ۔جہاں سے ان کو اپنے گائوں بٹ خیل تحصیل حلیمزئی روانہ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں