جے یو آئی مہمند ایجنسی نے ایف سی آر اور انضمام کے خلاف اسلام آباد دھرنے میں شرکت کی تیاری مکمل کر لی

جمعرات 28 دسمبر 2017 19:52

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2017ء) جے یو آئی مہمند ایجنسی نے ایف سی آر اور انضمام کے خلاف اسلام آباد دھرنے میں شرکت کی تیاری مکمل کر لی۔ ہر تحصیل سے درجنوں گاڑیوں میں سوار ہزاروں لوگ محمد عارف حقانی کی قیادت میں روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

جمعیت علمائے اسلام ف مہمند ایجنسی کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 30 دسمبر کو مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں ہونے والے انضمام اور ایف سی آر دونوں کے خلاف احتجاجی دھرنے میں شرکت کی ختمی شکل دے دی گئی ہے۔

جس کیلئے تحصیل اُمراء اپنے اپنے تحصیلوں سے درجنوں گاڑیوں میں پارٹی ورکرز او صوبے میں انضمام کے خلاف قبائلی عوام یکہ غنڈ میں اکٹھے ہو کر مہمند ایجنسی امیر مولانا محمد عارف حقانی کی قیادت میں روانہ ہونگے۔ اور مہمند اینسی سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ اسلام آباد دھرنے میں اپنی حاضری یقینی بنا کر ایک صوبے یا الگ کونسل کا مطالبہ کرینگے۔ اور قائدین کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہر قسم قربانی دینے کا عہد کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں