بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،57مقدمات درج ،لاکھوں روپے جرمانہ عائد

اتوار 14 اکتوبر 2018 18:40

ملتان۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو )کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ،57مقدمات درج کروادئیے گئے، ایک بجلی چور گرفتار،23لاکھ 14ہزارروپے جرمانہ عائد کردیاگیا، سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل رحیم یار خان محمد افضل ندیم کی سربراہی میں چیکنگ ٹیموں نے رحیم یار خان، صادق آباد، خانپور، ظاہر پیر، کوٹ سمابہ، میاں والی قریشیاں، لیاقت پور، خان بیلہ، فیروزہ، جمال دین والی، اللہ آباد اور دیگر علاقوں میںیکم تا 11اکتوبر2018؁ء کے دوران بجلی چوروں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کرتے ہوئے 94بجلی چورپکڑلئے جنہیں مجموعی طورپر 23لاکھ14ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرنے والے 60افراد کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں درخواستیں دی گئیں جن میں سے 57افراد کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے گئے اور ایک بجلی چور گرفتار بھی کروایاگیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں