امریکی قونصل جنرل کا دورہ ملتان‘سولرپاور سسٹم کا افتتاح
پاکستانی نوجوان نسل کو ہنرمند بنانے کے عمل کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے. کولین کرینویلگی
میاں محمد ندیم بدھ 20 مارچ 2019 15:57
(جاری ہے)
امریکی قونصل جنرل کرینویلگی نے کہا کہ امریکہ کو ملتان میں وقوع پذیر آگے بڑھنے کے عمل میں پاکستان کے ساتھ شراکت پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ طلبہ کو انگریزی بہتر کرنے اور ملازمت کے ہنر کو جاننے کے کاموں کا آغاز ہونا چاہیے. نئے سولر پاور سسٹم سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی ہو، نئے کاروبار کی حوصلہ افزائی ہو یا اہم ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانا ہو، امریکہ خوشحال اور پر امن مستقبل کے لیے پاکستان کے ساتھ ہے. اپنے ملتان کے دورے کے دوران قونصل جنرل کرینویلگی نے 250 طلبہ کو دو سالہ انگلش ایکسیس مائکرو سکالر شپ پروگرام میں خوش آمدید کہا اور 75 طلبہ کے لیے چھ ماہ کے انگلش ورکس پروگرام کا افتتاح کیا. امریکی وزارت خارجہ نے دونوں پروگراموں کے لیے مالی اعانت فراہم کی ہے پروگراموں کا مقصد طلبہ کو تجزیہ اور انگریزی زبان کی صلاحیت سے بہرہ ور کرنا ہے تاکہ وہ جاب مارکیٹ کے معیار پر پورا اترسکیں. قونصل جنرل کرینویلگی نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں جدید ترین سولر پاور سسٹم کا افتتاح کیا. یہ سولر سسٹم امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی نے مہیا کیا ہے یہ سولر سسٹم طلبہ کو بلا تعطل بجلی فراہم کر کہ تعلیمی سرگرمیوں میں مدگار ہو گا. قونصل جنرل نے یو ایس ایڈ کے کیریئر کونسلنگ سینٹر میں گریجویٹ ٹرینیز سے بھی ملاقات کی اور ان میں کاروبار شروع کرنے میں معاون ٹول کٹس تقسیم کیں یہ جنوبی پنجاب میں نوجوان نسل کے لیے معاشی مواقع کے لیے ایک قدم ہے. دریں اثناءموسیٰ پاک شہید اور شاہ رکن عالم کے مزارات پر حاضری کے دوران قونصل جنرل کرینولگی نے امریکی حکومت کے پاکستان کے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے کے دیرینہ عزم کا اعادہ کیا. امریکی سفیر کے فنڈ برائے تحفظ ثقافتی ورثہ نے ملتان کے مزارات، بشمول موسیٰ پاک شہید اور شاہ شمس تبریز، کی بحالی کے لیے 70 ہزار ڈالر سے زائد مالی مدد فرا ہم کی. قونصل جنرل کرینویلگی نے ملتان میں کمشنر عمران سکندر بلوچ اور مقامی سیاسی اور معاشی صورت حال پر گفتگو کے لیے ایوان صنعت و تجارت، ملتان کے ارکان سے ملاقات کی.
ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا ملتان کی نادہنگان کے خلاف کارروائیاں، ایک روز میں 50 لاکھ 23 ہزار روپے کی وصولی کر لی گئی
آر پی او کی ملتان کی مختلف ریجن کے بلڈنگ افسران سے ملاقات، جاری ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ
ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی اہم شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری
عوام کو سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لیے منڈیوں سے عام مارکیٹ میں سپلائی چین کو سختی سے مانیٹر کیا ..
ملتان: چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیر اہتمام بچوں کے تحفظ کے لیے آگاہی واک کا انعقاد
ملتان ،ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 307افراد کوریسکیو کیا
ملتان،شعبہ انگریزی کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر میمونہ کو قائداعظم گولڈمیڈل سے نوازاگیا
انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈپٹی کمشنر ملتان
پی ایچ اے ملتان کا پھل دار درختوں کی شجر کاری کا سلسلہ جاری
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات
ملتان، واسا ملتان کا نادہنگان کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری
ملتان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت