کراچی کنگز کے لیفٹ آرم اسپنر تبریز شمسی کی سالگرہ کی ویڈیو وائرل

اتوار 18 فروری 2024 22:20

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2024ء) جنوبی افریقہ کے سپن جادوگر اور کراچی کنگز کے لیفٹ آرم اسپنر تبریز شمسی کی سالگرہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔تفصیل کے مطابق کراچی کنگز نے ٹیم ہوٹل میں تبریز شمسی کو ایک بڑا سرپرائز دیا ۔

(جاری ہے)

کھلاڑی، کوچز اور مینیجمنٹ نے تبریز کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے ان کے کمرے کے باہر جمع ہوئے اور دروازہ کھٹکھٹایا اور دروازہ کھلتے ہی ہیپی برتھ ڈے کی آوازوں نے شمسی کو حیران کردیا ۔ اس حوالہ سے کراچی کنگز کی جاری کردہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں