ملتان،جلال پور پیروالا میں آوارہ کٹوں کے کاٹنے سے 8سالہ بچی جاں بحق

ڈپٹی کمشنر نے واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کراتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا

ہفتہ 16 مارچ 2024 22:10

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2024ء) پنجاب کے ضلع ملتان کے علاقے جلال پور پیروالا میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 8سالہ بچی مریم جاں بحق ہوگئی تاہم ڈپٹی کمشنر نے واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کراتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان تحصیل جلال پور پیروالا میں رضوان قدیر چک 62ایم میں متاثرہ خاندان کے گھر پہنچے اورواقعے پر افسوس اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی۔

دوسری جانب جلالپورپیروالا کی انتظامیہ کی جانب سے آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے اقدامات نہ کرنے پر شہریوں میں خوف پایا جاتا ہے کیونکہ شہر اور مضافات میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے۔جاں بحق ہونے والے بچی مریم کے اہل خانہ نے بتایا کہ مریم بازار سے چیز لینے گئی تو آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا اور جسم کو مختلف جگہوں سے نوچ کھایا اور وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں