جنگلات کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں یہ زمین کے پھیپھڑے ہیں جو زندگی کو جلا بخشتے ہیں،راشداقبال

اتوار 24 مارچ 2024 20:15

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں راشد اقبال نے کہاہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ہم اپنی آنے والی نسلوں کوموسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ کر سکتے ،انہوں نے اپیل کی کہ اپنے محلوں اپنی رہائشگاہوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں پودے اور درخت انسانی صحت کے لئے اہم ضرورت بن چکے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انڈسٹریل اسٹیٹ میں پودا لگا کر باقاعدہ شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ۔انہوں کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں 600 پودے لگائیں جاچکے ہیں ،مذید 7000ہزار پودے اسی ماہ لگائیں گے ۔میاں راشد اقبال نے کہاکہ ہمیں چاہیے کہ اپنے حصے کا درخت لگا کر سموگ، فضائی آلودگی، پھیپھڑوں کے کینسر سمیت دیگر موذی بیماریوں، سیلاب کے خطرات کم کرنے میں عملی کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک درخت کی زندگی کروڑوں انسانوں کی زندگی ہے،عوام سے اپیل ہے کہ اپنے حصے کا درخت لگا کر اس سرسبز و شاداب صوبے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں زمین سے پیار کے اظہار کا سب سے بہترین طریقہ شجرکاری ہے، زمین ہمیں خوراک دیتی ہے جب تک اس کی حفاظت نہیں کریں گے تو خوراک کے حصول میں مشکلات آئیں گی۔ انہوں نے کہاکہ جنگلات کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں یہ زمین کے پھیپھڑے ہیں جو زندگی کو جلا بخشتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ زراعت واحد شعبہ ہے جو سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہوتا ہے،زراعت کو موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے ماحول دوست اقدامات ناگزیر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں