بھارت کو اپنی جارحانہ پالیسی پر نظر ثانی کرنا چاہیے ،ْوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
عمران خان لوگوں کے جذبات کی ترجمانی کررہے تھے،عمران خان کی ٹیم ان کا وژن آگے بڑھائے گی ،ْملک کے معاشی حالات کسی سے پوشیدہ نہیں، خارجہ مسائل بھی قوم کے سامنے ہیں ،ْبھارت کو اپنی جارحانہ پالیسی پر نظر ثانی کرنا چاہیے ،ْپورے برصغیر میں پانی کا بحران جنم لے رہا ہے، پانی کے مسئلے پرمل بیٹھ کر حل تلاش نہیں کریں گے تو کون کرے گا کشمیر کا مسئلہ کس کو دیکھنا ہے، کس کی ذمہ داری ہی پاک امریکا تعلقات میں اتار چڑھاؤ رہا ہے، امریکا کے ساتھ اعتماد کی خلیج دور کرنا دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے ،ْ میڈیا سے بات چیت
منگل 21 اگست 2018 20:40
(جاری ہے)
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات کسی سے پوشیدہ نہیں، خارجہ مسائل بھی قوم کے سامنے ہیں۔سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ سدھو بھارت کے نامور کھلاڑی ہیں، وہ عمران خان کی دعوت پر پاکستان تشریف لائے، سدھو نے برملا کہا کہ جو محبت لائے تھے اس سے کئی گنا زیادہ لے کر گئے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حالات بدلنے کیلئے جرات چاہیے ہوتی ہے اور سدھو نے جرات کا مظاہرہ کیا، ہر معاشرے میں تنگ نظر لوگ ہوتے ہیں، جو خوف میں مبتلا ہوتے ہیں، کچھ لوگ مثبت میں بھی منفی پہلو تلاش کرتے ہیں، سدھو نے جن جذبات کا اظہار کیا اسے سمجھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سدھو روانگی سے پہلے جو کچھ کہہ گئے اس پر غور کی ضرورت ہے، سرحد کی خلاف ورزی کسی کے مفاد میں نہیں، ایل او سی پرسیز فائر برقرار رہنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، جارحانہ گفتگو کرنے والے بتائیں مذاکرات کے علاوہ کوئی اور راستہ ہی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پورے برصغیر میں پانی کا بحران جنم لے رہا ہے، پانی کے مسئلے پرمل بیٹھ کر حل تلاش نہیں کریں گے تو کون کرے گا کشمیر کا مسئلہ کس کو دیکھنا ہے، کس کی ذمہ داری ہی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اپنا کردار ادا کررہا ہے، بھارت کی بھی ذمہ داری ہے، بھارت کا بڑا طبقہ سمجھتا ہے کہ بھارت کو اپنی پالیسی تبدیل کرنا ہوگی ،ْبھارتی جارحانہ پالیسی سے نتائج حاصل نہیں ہوئے، بھارت کو اپنی جارحانہ پالیسی پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔امریکا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کی لمبی تاریخ ہے، امریکا اور پاکستان ایک دوسرے کے بہت قریب رہے ہیں، پاک امریکا تعلقات میں اتار چڑھاؤ رہا ہے، امریکا کے ساتھ اعتماد کی خلیج دور کرنا دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو جن چیلنجز کا سامنا ہے اس کیلئے پاکستان اہم ملک ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی تفصیلات جمع کررہے ہیں، افغانستان میں جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے۔ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اے ایس پی بننے والی غریب گھرانے کی سامیہ کا مدرز ڈے پر اپنی والدہ کو سلام
ملتان، گرجا گھروں میں اتوار کو سیکورٹی کے فول پروف انتظامات
ملتان پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی ، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد،تین ملزمان گرفتار
عوام کی خدمت اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر یقین رکھتے ہیں : یوسف رضا گیلانی کا چیمبر آف کامرس میں خطاب
قانون و آئین کی بالادستی ،جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کروں گا،یوسف رضا ..
میپکو کی جنوبی پنجاب میں کارروائیاں،ایک روز میں 127 بجلی چوروں کو53لاکھ روپے سے زائد جرمانہ
حضرت بی بی راستی المعروف بی بی پاک دامن کا عرس اتوار کو شروع ہو گا
چیئرمین سینیٹ سے ملتان سرکٹ ہائوس میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ ،کریسنٹ اور فرینڈز کلب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے
ملتان ، ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 329افراد کوریسکیو کیا، ترجمان
ملتان میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے ،گرد ہوائیں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ، محکمہ موسمیات
عوامی شکایات کے ازالے میں سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،ایم ڈی واسا چوہدری محمد دانش
ملتان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
-
شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد حملوں میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید
-
معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ
-
لاہور میں مزید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری
-
پی ٹی آئی کا چیئرمین بنائے جانے کی خبروں پر سابق صدر عارف علوی کا مؤقف آگیا
-
وزیر خوراک نے نان روٹی ایسوسی ایشن کو 15 روپے روٹی کی فروخت پر رضامند کرلیا
-
پی ٹی آئی اور عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے، مسرت جمشید چیمہ
-
پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے
-
مشیراطلاعات خیبرپختونخوا کا مریم نواز پر صوبے کا ایک اور منصوبہ کاپی کرنے کا دعویٰ
-
خیبرپختونخوا میں ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے ہسپتالوں میں کول سپیسز قائم کرنے کا فیصلہ،محکمہ صحت خیبرپختونخواایڈوئزری
-
اگر ڈائیلاگ ہوا تو پھر عمران خان کی مرضی کے مطابق نہیں بلکہ غیرمشروط ہوگا