ملتان،جننگ فیکٹریوں میں 25لاکھ گانٹھ سے زائد کپاس کی آمد

منگل 18 ستمبر 2018 21:28

ملتان۔18ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی ای)کے مطابق15 ستمبرتک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 25 لاکھ 17ہزار345گانٹھ کپاس آئی،گزشتہ سال 15 ستمبر2017ء تک جننگ فیکٹریوں میں 23 لاکھ65ہزار555گانٹھ کپاس آئی تھی،اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں اسی مدت کے اضافے کی شرح 6.42فیصد رہی، اسی طرح صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 9لاکھ 80ہزار139گانٹھ کپاس آئی ہے جوگزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 15.82فیصدزیادہ ہے ،صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 15لاکھ 37ہزار 206گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 1.

(جاری ہے)

18فیصدزیادہے ، 15 ستمبر 2018ء تک فیکٹریوں میں آنیوالی کپاس سے 20 لاکھ 39ہزار037گانٹھ روئی تیار کی گئی، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے کاٹن سیزن 2018-19 ء میں خریداری نہیں کی ہے ، اسی طرح ضلع ملتان میں 15ستمبر2018ء تک25 ہزار059گانٹھ کپاس، ضلع لودھراں میں 20ہزار224گانٹھ کپاس، ضلع خانیوال میں 1لاکھ 61ہزار 830گانٹھ کپاس ، ضلع مظفر گڑھ میں42 ہزار 524گانٹھ کپاس،ضلع ڈیرہ غازی خان میں54ہزار886گانٹھ کپاس ، ضلع راجن پور میں 58ہزار497گانٹھ کپاس،ضلع لیہ میں 14 ہزار007گانٹھ کپاس، ضلع وہاڑی میں1لاکھ 69ہزار712گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 99ہزار044گانٹھ کپاس،ضلع میانوالی میں 2ہزار 170گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان28ہز ار118گانٹھ کپاس، ضلع بہاولپور میں 78ہزار238گانٹھ کپاس اور ضلع بہاولنگر میں 1لاکھ18ہزار484گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے ، ضلع سانگھڑمیں 9لاکھ 11ہزار 474 گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں85ہزار050 گانٹھ کپاس،ضلع نواب شاہ میں 1لاکھ49 ہزار491گانٹھ کپاس ،ضلع نو شہرو فیروز میں 51ہزار049 گانٹھ کپاس، ضلع خیر پور میں 31 ہزار182 گانٹھ کپاس ،ضلع سکھر میں 73ہزار 091گانٹھ کپاس،ضلع جام شورومیں 67ہزار818گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 1 لاکھ 20 ہزار 845گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے، پی سی جی اے کے مطابق 15ستمبر تک جننگ فیکٹریوں میں غیر فروخت شدہ سٹاک 5لاکھ77 ہزار844گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں