زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا سانحہ ساہیوال پر گہرے دکھ کا اظہار

پیر 21 جنوری 2019 14:58

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے سانحہ ساہیوال پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔صدارتی ایوارڈیافتہ شاعر اورماہرتعلیم ڈاکٹر اسلم انصاری نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس قسم کے واقعات معاشرتی رویوں پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں،قوم اس واقعے کے نتیجے میں شدید صدمے کی حالت میں ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اخترانصاری نے کہاکہ اس واقعے کی آڑ میں حکومت کوبدنام کرنا قطعاً غیرمناسب ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی عثمان بزدار نے وعدہ کیا ہے کہ ان بچوں کی کفالت اب حکومت کرے گی اوریقیناً ایسا ہی ہوگا۔نامور سرائیکی دانشور ظہور احمد دھریجہ نے کہا کہ اس واقعے کی غیرجانبدار تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق منظرعام پرآئیں گے اور موجودہ حکومت سے یہی توقع ہے کہ وہ مظلوم خاندان کو انصاف دے گی۔نامور ماہرقانون اور ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر وسیم ممتاز نے کہاکہ سی ٹی ڈی اہلکاروںکو چاہیے تھا کہ وہ ملزمان کو زندہ گرفتارکرتے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں