موسم گرما سے قبل ڈسٹری بیوٹیشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے منصوبے مکمل کئے جائیں،چیف ایگزیکٹومیپکوکی ہدایت

بدھ 23 جنوری 2019 20:05

ملتان ۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ موسم گرما سے قبل ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن اور کونسٹرینٹس ختم کرنے کے منصوبے مکمل کئے جائیں۔میپکو میں بجلی کی فراہمی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا سروے کرکے انہیں ترجیحی بنیادوں پر گرمیوں کے آغاز سے قبل دورکیاجائے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ فیلڈ افسران خود فیلڈ میں نکلیں اوورلوڈ فیڈرز کی بائفرکیشن کریں ، بوسیدہ تاریں اور جمپرز تبدیل کریں اور ٹرانسفارمرز کا لوڈ بیلنس کروائیں۔ چیف انجینئر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ کو ہدایت کی کہ میپکو کا ڈسٹری بیوشن سسٹم کی مکمل طورپر جی آئی ایس میپنگ کی جائے اور اس کی روشنی میں فیڈرز کی طوالت کم کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے تاکہ ٹیکنیکل اور ایڈمنسٹریٹو نقصانات کی شرح میں مزید کمی کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں