ملتان ،جے یو آئی(ف) کا انٹرا پارٹی الیکشن

: ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن پنجاب کے صوبائی امیر اور مولانا صفی اللہ پنجاب کے آئندہ پانچ سال کے لئے جنرل سیکرٹری منتخب

پیر 17 جون 2019 23:05

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) جے یو آئی(ف) کا انٹرا پارٹی الیکشن ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن پنجاب کے صوبائی امیر اور مولانا صفی اللہ پنجاب کے آئندہ پانچ سال کے لئے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔جامعہ قاسم العلوم ملتان میں منعقدہ مجلس عمومی کے اجلاس میںمرکزی ناظم انتخاب مولانا راشد محمود سومرو ،اور صوبائی ناظم انتخاب مولانا خلیل الرحمن درخواستی کے زیر نگرانی پنجاب بھر سے اراکین مجلس عمومی نے ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن کو دوبارہ پنجاب کاا میر اورجے یو آئی کے مرکزی سابق سرپرست مولانا محمد عبداللہؒ (بھکر )کے فرزند مولانا صفی اللہ کو پنجاب کا جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا ہے جے یو آئی(ف) پنجاب کی نومنتخب قیادت اپنانصب العین اللہ کی زمین پراللہ کے نظام کوقائم کرنے کے لئے ہرسطح پرکردار ادا کرنے کا عزم رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام پنجاب کے نومنتخب صوبائی امیر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن اور نومنتخب جنرل سیکرٹری مولانا صفی اللہ نے منصب سنبھالنے کے بعدمیڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرمحمد اقبال اعوان،چوہدری عبدالجبار ،قاری محمد ابراہیم بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اراکین مجلس عمومی صوبہ پنجاب نے نومنتخب صوبائی امیر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن اور جنرل سیکرٹری مولانا صفی اللہ کو مباک باد پیش کی اور کہا کہ پنجاب میں نئی قیادت کا انتخاب صوبہ بھر میں جمعیت علمائے اسلام کے پیغام کو پھیلانے میں معاون ثابت ہو گا نوجوان قیادت صوبائی امیر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن اور جنرل سیکرٹری مولانا صفی اللہ اپنی صلاحیتوں سے جمعیت کو کے پی کے اور بلوچستان اور سندھ کی سطح پر لائیں گے آئندہ پنجاب میں کوئی بھی سیاسی نقشہ جے یو آئی کے بغیر ادھورا ہو گا ہم صوبائی قیادت کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں اور انشاء اللہ وہ وقت دو رنہیں جب پنجاب جے یو آئی کا مضبو ط اور ناقابل تسخیر قلعہ ثابت ہو گا نئی قیادت نوجوان اور باصلاحیت ہے جنہوں نے گزشتہ سالوں میں جے یو آئی کو پورے پنجاب میں متعارف کرایاڈاکٹر قاری عتیق الرحمن نے اپنی صلاحیتوں سے اور کارکنوں کی محنت اور لگن سے پنجا ب میں جے یو آئی کو ایک مقام دلایا وہ وقت ان شاء اللہ دور نہیں جب پورے صوبہ میں جے یو آئی بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔

ہم سابق صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا مفتی مظہرشاہ اسعدی بھی کوعظیم خدمات پرانہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے نہایت مشکلات میں مختلف ادوارمیں جماعت کوصوبہ بھرمیں فعال بنانے کے لئے اہم کرداراداکیاجوناقابل فراموش ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں