ڈاکٹر روبینہ اختر کو تحریک انصاف جنو بی پنجاب کا کوارڈینیٹر قانون سازی مقرر کردیا گیا

منگل 25 جون 2019 20:17

ملتان ۔25جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) تحریک انصاف شعبہ خواتین کی قیادت نے پی ٹی آئی کی سینئر رہنماڈاکٹر روبینہ اختر کو تحریک انصاف جنو بی پنجاب کا کوارڈینیٹر قانون سازی مقرر کردیا ہے ۔اس سلسلے میں ڈاکٹر روبینہ اختر نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا ہے کہ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہمیشہ پی ٹی ا?ئی اور اس کے ونگ شعبہ خواتین کو مضبوط کرنے کے لئے عملی جدوجہد کی انشاء اللہ وہ اس جدوجہد کو جاری رکھیں گی وہ پارٹی کی اعلی قیادت کی شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے انہیں اتنی اہم ذمہ داری سونپی وہ ان کے اعتماد پر پورا اتریں گی اور جلد ملتان میں خواتین ووکرز کا کنونشن بھی بلائیں گی اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خواتین ونگ کو مزید منظم کریں گی اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور دیگر قائدین ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور پوری قوم چوروں، لٹیروں کے خلاف شکنجہ ڈالنے کے لئے حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں