میپکونے ایک روزمیں 110بجلی چورپکڑلئے ،33لاکھ 78ہزارروپے جرمانہ عائد

منگل 17 ستمبر 2019 23:55

ملتان ۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میںایک روز میں110بجلی چورپکڑلئے ۔ایک لاکھ70ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 33 لاکھ 78 ہزار روپے جرمانہ عائد ۔7 مقدمات درج۔ صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگا کر ، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔

16 ستمبر2019ء کو ملتان میں 18 گھریلو صارفین کو 34989 یونٹس چوری کرنے پر 720230 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 5 مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان میں7 گھریلو صارفین کو 13634یونٹس چوری کرنے پر230625روپے جرمانہ ، وہاڑی میں 10 گھریلو صارفین کو 12391 یونٹس چوری کرنے پر 267098 روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، بہاولپور میں 6 گھریلو صارفین کو 13187 یونٹس پر 273500روپے جرمانہ، ساہیوال میں14گھریلوصارفین کو17111یونٹس چوری کرنے پر332740روپے جرمانہ ، رحیم یار خان میں14گھریلو اور کمرشل صارفین کو13848یونٹس چوری کرنے پر249069روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں18 گھریلواورکمرشل صارفین کو28661یونٹس چوری کرنے پر452264 روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج ،بہاولنگر میں9گھریلواور کمرشل صارفین کو7782یونٹس چوری کرنے پر211680روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں14 گھریلو ، کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو28995 یونٹس چوری کرنے پر641688 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں