ملتان کے تا ر یخی ور ثہ کی بحا لی ،تز ئین و آ رائش اور سیا حت کو فر و غ د ینا ہما ری تر جیح ہے، چیئرمین والڈسٹی پراجیکٹ محمدندیم قریشی

منگل 15 اکتوبر 2019 23:22

ملتان ۔ 15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) چیئر مین والڈ سٹی پر ا جیکٹ ملتان و پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلا عات پنجا ب محمد ند یم قر یشی نے کہا ہے کہ ملتان کے تا ر یخی ور ثہ کی بحا لی ،تز ئین و آ رائش اور سیا حت کو فر و غ د ینا ہما ری تر جیح ہے۔ وزیراعظم عمران خا ن کے و ژن کے تحت ہز ا روں سال پرانے اس شہر کا ڈ سپلے خو بصورت بنا کر اسے سیا حو ں کی تو جہ کا مر کز بنا ئیں گے۔

تاریخی دورازوں اور بائو نڈ ری وال کو مکمل اور پر کشش بنا نے کے لیے و سا ئل بر و ئے کا ر لا ئیںگے۔ انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہار گز شتہ روز وا لڈ سٹی پر ا جیکٹ کے گھنٹہ گھر آ فس میں پر ا جیکٹ مینجمنٹ یو نٹ کے افسران سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔چیئر مین والڈ سٹی پرا جیکٹ محمد ند یم قر یشی کو بر یفنگ د یتے ہو ئے بتا یا گیا کہ والڈ سٹی پر ا جیکٹ پر ا ٹلی کے (PISDA )کے تعا ون سے کا م شر وع کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

حرم گیٹ، مسا فر خا نہ کی تز ئین و آ رائش ،سیو رج،بجلی تا روں ،سو ئی گیس لا ئنو ں کی انڈر گرا ئونڈمنتقلی اور گھنٹہ گھر کی تا ریخی عمارت کی اپ گر یڈ یشن کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ صرا فہ با زار کی دکا نو ں کو ما ڈل بنا نے کا کام التوا کا شکا ر ہے۔محمد ند یم قریشی نے کہا کہ وہ دا لڈ سٹی پر ا جیکٹ اور سٹا ف کی تنخوا ہو ںکے فنڈ ز کی د ستیا بی کے لیے و فا قی حکو مت ،و ز یر اعلیٰ پنجاب اور چیئر مین وا لڈ سٹی سے بات کر ینگے۔

انہو ں نے کہا کہ ملتان کے 6 دورازوں ،تا ر یخی عما ر تو ں ،مسا جد اور ا قلیتو ں کی عبا دت گا ہو ں کی تزئین و آ رائش کر کے ہم سیا حو ں کو ا پنے تا ریخی شہر کی طر ف متو جہ کر سکتے ہیں۔اندرون شہر کے لو ہا ری گیٹ کی تعمیر سے چوک گھنٹہ گھر کی خو بصو رتی میں مز ید نکھا ر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ سا بق حکو مت کی عدم د لچسپی سے ورثہ کو محفوظ بنا نے کا کا م رک گیا تھا۔

مجھے حکو مت پنجاب نے اس پر ا جیکٹ پر کام کر نے کی ذ مہ دا ری سو نپی ہے۔میری خو ا ہش ہے کہ تا ریخی ورثہ کو محفو ظ کر کے ملتان سے ا چھا پیغام دنیا تک پہنچا یا جا ئے۔انہوں نے کہا کہ اس منصو بے کے لیے 251 ملین رو پے مختص کیے گئے،80 ملین کی ر قم مو جو د ہے۔عدم د لچسپی اور ور کنگ با ڈی مو جو د نہ ہو نے کی و جہ سے ز یر ا لتوا ہو نے وا لے اس منصو بے پر اب بلا تعطل کا م جا ری ر ہے گا۔ انہو ں نے مز ید کہا کہ وہ سٹا ف کو سیلری با رے بھی جلد خوشخبری دیں گے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں