میپکوٹاسک فورسزنے ایک روزمیں 156بجلی چور پکڑ لئے،36 لاکھ 50 ہزارروپے جرمانہ عائد

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:03

ملتان ۔ 16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 156بجلی چورپکڑلئے ۔ 2لاکھ9ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر36لاکھ50ہزار روپے جرمانہ عائد ۔17بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔صارفین میٹر باڈی ٹمپرڈ، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر ، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے ۔

15اکتوبر2019؁ء کو ملتان میں18گھریلواور کمرشل صارفین کو24037 یونٹس چوری کرنے پر 525798 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور2مقدمات درج کروائے گئے۔ ڈی جی خان میں18 گھریلوصارفین کو26191 یونٹس چوری کرنے پر347550روپے جرمانہ اور8ایف آئی آرز کا اندراج کروایاگیا۔

(جاری ہے)

وہاڑی سرکل میں9گھریلواور کمرشل صارفین کو 10968یونٹس چوری کرنے پر 206150روپے جرمانہ اورایک مقدمہ درج، بہاولپور میں13 گھریلو صارفین کو22116یونٹس چوری کرنے پر424297روپے جرمانہ ،ساہیوال میں21گھریلو اورٹیوب ویل صارفین کو42000یونٹس چوری کرنے پر564634 روپے جرمانہ ، رحیم یار خان میں25گھریلواورکمرشل صارفین کو19778یونٹس چوری کرنے پر354420روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ میں17گھریلواور کمرشل صارفین کو25874یونٹس چوری کرنے پر476779روپے جرمانہ اور ایک ایف آئی آر درج،بہاولنگر سرکل میں9گھریلواورکمرشل صارفین کو 13392یونٹس چوری کرنے پر288950روپے جرمانہ اورایک مقدمہ درج ، خانیوال میں26گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو25394یونٹس چوری کرنے پر462404روپے جرمانہ عائد کیاگیااور چار مقد مات درج کروائے گئے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں