ملتان قرنطینہ میں زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔ مخدوم سید صفت رضا شمسی

بدھ 8 اپریل 2020 19:19

ملتان ۔ 08اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) دربار حضرت سخی سلطان سورج میانی سے وابستہ بزم سخی سلطان کے صدر مخدوم سید صفت رضا شمسی کی ملتان قرنطینہ سنٹر سے بخیریت واپسی پر ملتان ڈویلپمنٹ فورم کے ارکان نے ان سے ملاقات کرکے انہیں مبارکباد دی ۔اس موقع پر مخدوم سید صفت رضا شمسی نے کہا کہ ملتان قرنطینہ میں زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں جس پر ہم ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک اور تمام انتظامیہ کے شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

ملتان ڈویلپمنٹ فورم میں چیئرپرسن عابدہ بخاری ،صدر رانا الطاف حسین،سپریم کونسل کے ارکان سید مطلوب حسین بخاری،ایم سلیم راجہ کے علاوہ پیپلز پارٹی کے رہنما شاہد رضا صدیقی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔وفد کے ارکان نے مخدوم صفت رضا شمسی کو ہار پہنا ئے۔ جبکہ مخدوم صفت رضا شمسی نے مزید کہا کہ ملتان قرنطینہ میں شاندار انتظامات کی وجہ سے بہت بڑی تعداد میں زائرین صحت مند ہیں اور ملتان ،شجاع آباد، بہاولپور اور جلال پور پیروالہ کے زائرین کی اکثریت گھروں میں پہنچ چکی ہے۔ وفد کے ارکان نے مطالبہ کیا کہ تفتان باڈر پر زائرین کو علاج اور قیام کی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں. دربار کے سجادہ نشین مخدوم سید مشاہد علی شمسی نے دعا کرائی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں