مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کسی صورت قبول نہیں، سول سوسائٹی فورم

بدھ 5 اگست 2020 23:06

ملتان ۔05 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) سول سوسائٹی فورم کے چیف کوآرڈینیٹر شاہد محمود انصاری اور صدر ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کسی صورت قبول نہیں۔مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ ایک سال سے کرفیو قابل مذمت ہے یوم استحصاال عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے مترادف ہیں اقوام عالم کو کشمیریوں کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سوسائٹی فورم کے زیر اہتمام یوم استحصال کے حوالے سے مجلس مذاکرہ میں مشترکہ خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جبکہ ڈاکٹر ہمایوں شہزاد،میاں نعیم ارشد،میڈم طاہرہ نجم،احسان خان سدوزئی،جاوید اقبال خان،اورنگزیب خان بلوچ،ظل فاطمہ ایڈووکیٹ شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر احسان خان سدوزئی،میاںنعیم ارشد،میڈم طاہرہ نجم اوراورنگزیب خان بلوچ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کشمیریوں پر بھارتی مظالم انسانی تاریخ میں سیاہ باب کی حیثیت رکھتے ہیںوہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کی جدوجہد آزادی رنگ لائیگی۔

ڈاکٹر ہمایوں شہزاد،ظل فاطمہ ایڈووکیٹ،جاوید اقبال خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا حکومت پاکستان کا کشمیریوں کیلئے بھارتی تسلط کے خلاف یوم استحصال منانا دراصل پوری دنیا میںکشمیر ایشو کو اجاگر کرناہے اورپاکستان کی جدوجہد سے اقوام عالم ضرور کشمیریوں کی آزادی کیلئے بھارتی مظالم وتسلط کو ختم کروائیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں