معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان میں سے بیشتر افراد ایسے ہیں، سینیٹر عون عباس پبی

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:04

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) سنیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان میں سے بیشتر افراد ایسے ہیں جنہوں نے دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کیا انکی خدمات ناقابل ستائش ہیں ۔وہ گزشتہ روز سول سوسائٹی فار سپیشل پرسنز اور تارے زمین پر ٹرسٹ اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تعاون سے منعقدہ افراد بحالی معزوری کے عالمی دن کے موقع پرملتان سپورٹس فیسٹیول سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر تارے زمین ٹرسٹ گروپ کی سی ای او فادیہ کاشف نے کہا کہ روزگار کمانے کے حوالے سے ہم رکشہ ،وہیل چیئر سائیکل اور ٹرالی موٹرسائیکل معزور افراد کو دے رہے ہیں جس سے انہیں روزگار کمانے میں ا?سانی ہوگی، سوسائٹی فار سپیشل پرسنزکی صدرزاہدہ قریشی نے کہا کہ معزوری کو کبھی کمزوری نہ سمجھاجائے جس طرح حکومت میں معزور کوٹہ رکھا جاتا ہے اسی طرح قومی اسمبلی اور سینٹ میں بھی انکا کوٹہ رکھا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عون عباس بپی اور فادیہ کاشف سمیت دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر کرکٹ اتھلیٹکس ،کیرم ،لوڈو، رسہ کشی ،ہینڈبال سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے کرائے گئے، وہیل چیئر ریس خواتین اور مردوں کے مقابلے میں 25 25 کھلاڑیوں نے شرکت کی اس موقع پر سنیٹر عون عباس بپی، فادیہ کاشف،زاہدہ قریشی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خواجہ عمیر، محمد کاشف، کلیکٹر کسٹم عمران چوہدری، ڈائیکٹر سوشل ویلفیئر مزمل یار، سپورٹس انچارج آصف اقبال، شیخ زبیر ممبر پنجاب پاکستان بیت المال،محسن شاہین ڈاکٹر صفدر ہاشمی الخدمت فاؤنڈیشن,شیخ عدنان ،انیس الرحمان،اظہار الحق ہاشمی، ریجنل ہیڈ ایس پی او شاہ نواز خان افضل سپرا، مس طاہرہ نجم،ظہرا ہ سجاد زیدی ،شاہد انصاری معیث احمد، احسن احتشام سکینہ ڈایریکٹر جنرل نادرا میجر (ر) عمران علی کھرل باجوہ،یاسر حمید،عارف انور،رانا عارف،ملک شہزاد،فیضل یوسف ودیگر نے شرکت کی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں