رمضان المبارک میں سیوریج اور واٹر سپلائی کی لیکیج کی روک تھام کیلئے واسا کی ٹیمیں محترک ہیں، مینجنگ ڈائریکٹر واسا

جمعرات 28 مارچ 2024 16:53

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق واسا ملتان میں فراہمی و نکاسی آب کی شکایات کے ازالہ کے لئے بلا تعطل آپریشن جاری ہے مینجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش کی سربراہی میں واٹر سپلائی، سیوریج اور ڈیسلٹنگ آپریشن کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے جبکہ مین ہولز کورز کی 100 فیصد موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے واسا زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر گامزن ہے، رمضان المبارک میں سیوریج اوور فلو اور واٹر سپلائی کی لیکیج کی روک تھام کیلئے ٹیمیں شیڈول کے مطابق متحرک ہیں، ایم ڈی واسا نے ڈائریکٹر ورکس، ڈائریکٹر انجینئرنگ سمیت تمام ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج، واٹر سپلائی اور ڈسپوزل اسٹیشن کو عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے اپنی اپنی حدود میں الرٹ رہنے اور کوئیک رسپانس دینے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ۔

(جاری ہے)

تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو اپنے اپنے علاقوں میں مین ہولز کورز کے حوالے سے سروے کروانے اور تمام شکایات کو ہنگامی بنیادوں پر دور کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ڈی سلٹنگ مہم کو مزید موثر بنانے اور تیزی لانے کا حکم دیا ہے ۔ دریں اثناء منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سیوریج لائنوں کی صفائی کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ میں گلگشت سیوریج سب ڈویژن نے وزیر ٹاؤن ، چاہ ڈھورے والا،عید گاہ سیوریج سب ڈویژن نے محمود آباد، اشرف آباد، سورج میانی سیوریج سب ڈویژن نے بستی دھریبہ ، محلہ الکبیر ،ممتاز آباد سیوریج سب ڈویژن نے شاہین آباد، بلال نگر، بدھلہ روڈ، قاسم پور سیوریج سب ڈویژن نے سٹیڈیم روڈ، گلشن رحمان ، نیوملتان سیوریج سب ڈویژن نے زیڈ ٹاؤن،گارڈن ٹاؤن سیوریج سب ڈویژن نے علی پارک، فیروز ٹاؤن ، بستی خداداد، کبیر شہید کالونی ، قاسم بیلہ میں سیوریج لائنوں کی صفائی کی گئی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں