ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کی زیرصدارت صاف ستھرا پنجاب مہم پر عمل درآمد کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 28 مارچ 2024 19:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام کی زیرصدارت صاف ستھرا پنجاب مہم پر عمل درآمد بارے جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے میڈم قراۃ العین وزیر ،ڈائریکٹر انجینئرنگ ایم ڈی اے رانا وسیم، ڈائریکٹر آئی ٹی محمد حذیفہ ،ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ راؤ زکا الرحمن ، ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد عمران سمیت واسا کے دیگر افیسران شریک تھے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو بریف کیا گیا کہ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی طرف سے تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے ہدایت کی کہ بوسن روڈ پر ٹریفک بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے نئے یو ٹرن بنانے اور غیر ضروری یو ٹرن ختم کرنے کے کام کو جلد مکمل کیا جائے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے واسا افسران کو بھی ہدایت کی کہ شہر کی کسی گلی میں پانی کھڑا نہیں ہونا چاہیے ، ایسی تمام شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں