میپکو ریجن میں سحری و افطاری میں بجلی کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری

جمعرات 28 مارچ 2024 19:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجن میں سحری اور افطاری میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا سلسلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان کی ہدایت پر چیف انجینئر ٹی اینڈ جی میپکو سید جواد منصور شاہ، چیف سٹریٹجک پلانر محمد اصغر گھلو، ڈائریکٹر سٹریٹجک پلانر رفیق کنول اور دیگر نے پاور کنٹرول سنٹر میں بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کی جبکہ آپریشن سرکلوں کے کنٹرول رومز میں بھی افسران خدمات سرانجام دیتے رہے۔

بدھ کی شب میپکو ریجن میں بارش اور آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا۔ میپکو ٹیموں نے بارش اور آندھی رکنے کے بعد بجلی بحال کی۔ صارفین کی شکایات کے اندراج اور بروقت ازالے کے لئے کسٹمرسروسز سنٹرز اور کسٹمر کمپلینٹ سنٹرز میں بھی سٹاف موجود رہا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں